ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جموں وکشمیر کے حالات پرسپریم کورٹ نے مرکز سے اسٹیٹس رپورٹ طلب کی

جموں وکشمیر کے حالات پرسپریم کورٹ نے مرکز سے اسٹیٹس رپورٹ طلب کی

Fri, 29 Jul 2016 18:56:18    S.O. News Service

 

عدالت عالیہ نے کشمیرمیں ’بنیادی حقوق کی خلاف ورزی‘ اور’مارشل لاء‘کے الزام پرسماعت کی
نئی دہلی29جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر کے حالات کولے کرگورنررول نافذکرنے کامطالبہ والی پٹیشن پرسپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے اسٹیٹس رپورٹ مانگی ہے۔درخواست پرسماعت کرتے ہوئے عدالت نے پوچھاکہ جموں و کشمیرمیں زمینی حقیقت کیاہے۔کورٹ نے کہاکہ سالیسٹر جنرل جواب داخل کریں اورررپورٹ دیں کہ کیالوگوں کو کوئی دقت ہو رہی ہے؟۔کورٹ نے کہاکہ ہم گورنرکوگورنر رول لگانے کا حکم نہیں دے سکتے۔پٹیشن میں کہاگیاہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ دوہفتے رول آف گن چل رہاہے۔لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں، ریاست میں جیسے مارشل لاچل رہاہے۔لوگ جیل قیدیوں سے بھی بدترحالات میں رہ رہے ہیں، ان کے پاس نہ کھانا ہے، نلوں میں پانی نہیں ہے اور ادویات تک نہیں ہیں۔ریاست میں شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ جموں و کشمیر کے گورنرکوہدایت دے کہ وہ ریاست کے آئین کے سیکشن 92کے تحت سارا انتظامی کام کاج اپنے ہاتھوں میں لے لیں تاکہ ریاست میں سیکورٹی بحال ہو اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت ہوسکے۔ساتھ ہی گورنر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی ہدایت کی جائیں کیونکہ وہ موجودہ حالات میں اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہی ہے۔حکومت کو امرناتھ یاترا پر لگائی روک ہٹانے کے احکامات جاری ہوں۔


Share: